موڈیز نے 5پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ اپ گریڈ کردی

موڈیز نے 5پاکستانی بینکوں  کی ریٹنگ اپ گریڈ کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)موڈیز انویسٹرز سروس نے پاکستان کے پانچ بینکوں کی ریٹنگ بھی اپ گریڈ کر دی ۔عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پانچ پاکستانی بینکوں کی لانگ ٹرم ڈیپازٹ ریٹنگ سی اے اے 3 سے بہتر کرکے سی اے اے 2 کر دی گئی ہے ۔

موڈیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق الائیڈ بینک لمیٹڈ، حبیب بینک لمیٹڈ، مسلم کمرشل بینک، نیشنل بینک آف پاکستان اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی درجہ بندی میں بہتری ہوئی ہے ۔ریٹنگ ایجنسی نے پانچوں بینکوں کے لیے آؤٹ لک کو مستحکم سے مثبت میں تبدیل کر دیا ہے ۔اس کا مطلب یہ ہے کہ موڈیز کا خیال ہے مستقبل میں یہ بینک بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔دوسری جانب موڈیز نے چار پاکستانی بینکوں کی بیس لائن کریڈٹ اسیسمینٹ بھی اپ گریڈ کرکے سی اے اے 2 کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں