پنجاب ،پاورشیئرنگ ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کل پھر بیٹھک

پنجاب ،پاورشیئرنگ ،ن لیگ  اور پیپلز پارٹی کی کل پھر بیٹھک

لاہور(اپنے نامہ نگارسے )پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کل پیر کو گورنر ہاؤس لاہور میں طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں ہونے والی پیشرفت کو آگے بڑھایا جائے گا،  پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ، حسن مرتضی ٰ، ندیم افضل چن اور علی حیدر گیلانی اہم بیٹھک میں شرکت کریں گے ۔ ن لیگ کے وفد کی قیادت نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کریں گے ، رانا ثنا اللہ، ملک محمد احمد خان اور مریم اورنگزیب بھی اجلاس میں شرکت کریں گی۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کی کوآرڈینیشن کمیٹی کی گزشتہ ملاقات بے نتیجہ رہی تھی، پیپلزپارٹی نے پاور شیئرنگ فارمولے پر عملدرآمد پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، پاورشیئرنگ فارمولے کے طے شدہ نکات پر عمل درآمد کیا جائے گا، پیپلز پارٹی کی کمیٹی نے صورتحال سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو آگاہ کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں