ہائیکورٹ :غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنیوالے ملزم کی ضمانت خارج

 ہائیکورٹ :غیرت کے نام پر بہن کو  قتل کرنیوالے ملزم کی ضمانت خارج

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنے والے بھائی کی ضمانت خارج کردی۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ملزم بلال کے مقدمے کا فیصلہ چار ماہ میں کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے  ہدایت کی ہے کہ ٹرائل کورٹ مخصوص وقت کے اندر جلد ملزم کا ٹرائل مکمل کرے ۔ عدالت نے اپنےفیصلے میں کہا ہے کہ ملزم کے خلاف پراسیکیوشن کے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ ملزم بلال نے ناقابل ضمانت جرم کا ارتکاب کیا ہے ۔ فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم ضمانت بعدازگرفتاری کا حق دار نہیں ہے ۔ جسٹس شکیل احمد نے ملزم بلال سکندر کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں