وحدت کالونی :ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 2افرادزخمی

وحدت کالونی :ریسٹورنٹ میں  گیس سلنڈر پھٹنے سے 2افرادزخمی

لاہور (کر ائم رپو رٹر)وحد ت کا لو نی میں واقع ایک نجی ریسٹورنٹ کی بالائی منزل پر موجودکچن میں گیس سلنڈر پھٹ گیا جس سے آگ بھڑک اٹھی اور آگ سے جھلس کر دو افراد معمولی زخمی ہو گئے ۔

دونوں زخمی وقوعہ کے وقت وہاں کام کر رہے تھے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ڈی سی لاہور نے واقعہ کی فوری انکوائری کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔جبکہ ڈی سی لاہور کے حکم پر پولیس اور اے سی بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں