رائیونڈ کے علاقہ میں کرایہ دار اور مالک مکان میں جھگڑا فائرنگ سے 2افراد زخمی

رائیونڈ کے علاقہ میں کرایہ دار  اور مالک مکان میں جھگڑا فائرنگ سے 2افراد زخمی

لاہور ( کرائم رپورٹر) رائیونڈ کے علاقے میں کرایہ دار اور مالک مکان کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا ،فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے ۔

 زخمیوں کی شناخت عبدالجبار اور حمید احمد کے نام سے ہوئی ہے ، جنہیں فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں