عقیدہ ختم نبوت سے کسی کو غداری نہیں کرنے دینگے :علما کرام

عقیدہ ختم نبوت سے کسی کو غداری نہیں کرنے دینگے :علما کرام

سلانوالی (نمائندہ دنیا )عقیدہ ختم نبوت سے کسی کو غداری نہیں کرنے دیں گے ، پاکستان خالصتاََ اسلامی ریاست ہے آئین پاکستان میں قادیانیوں کو جبر نہیں بلکہ قومی اسمبلی نے دلیل کی بنیاد پر غیر مسلم اقلیت قرار دیا تھا۔

 لہذا عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت ریاست، عدلیہ، افواج اور بیوروکریٹس پر عائد ہوتی ہے ، ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام سلا نوالی میں منعقد ہونے والی چوتھی ختم نبوت کانفرنس سے علما کرام نے خطاب کرتے ہوئے کیا، ختم نبوت کانفرنس میں نبی کریم صلی اﷲعلیہ وسلم کے ہزاروں پروانوں نے شرکت کی،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ آئی ایم ایف کے دباؤ میں قادیانیوں کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی مگر ختم نبوت کے حقیقی محافظ علمائے کرام میدان میں آئے اور غیر آئینی فیصلے کو تبدیل کرا دیا، انہوں نے جہاں شہید ذوالفقار بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے 1974 میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے میں نمایاں کردار ادا کیا وہاں مولانا مفتی محمود، مولانا غلام غوث ہزاروی، مولانا شاہ احمد نورانی، مولانا عبدالحکیم اورپروفیسر عبدالغفور کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔

امیر شریعت سید عطا اﷲشاہ بخاری ؒ کے پوتے نائب امیر مجلس احرار اسلام پاکستان مولانا سید عطا اﷲشاہ بخاری ثالث نے کہا کہ قادیانی ٹولہ بیرونی قوتوں کا آلہ کار بن کر ملک و قوم اور دین اسلام کو نقصان پہنچانے کے در پے ہے ، ممتاز عالم دین مولانا مفتی سید عبدالقدوس ترمزی نے کہا کہ قادیانیوں کا سوشل بائیکاٹ ضروری ہے ، چیئرمین جمعیت اہل حدیث پاکستان علامہ طارق محمود یزدانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے خلاف کوئی فیصلہ قابل قبول نہیں، علامہ قاضی نگاہ مصطفی چشتی نے خطاب میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر آنچ آئی تو ہم بڑی سے بڑی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے ۔ صدر سنی اتحاد کونسل پنجاب مولانا محمد اشرف طاہر نے کہا کہ ہم قادیانیوں کے خلاف گھیرا تنگ کریں گے ۔مولانا مفتی شاہد مسعود نے کہا کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت 8 ستمبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں 1974 میں قومی اسمبلی سے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے ، جس میں تمام مسلمانوں کو اپنی شرکت یقینی بنا نی چاہیے ، کانفرنس سے دیگر علمائے کرام مولانا مفتی طاہر مسعود، مولانا عبدالحنان صدیقی، مولانا نور محمد ہزاروی، مولانا خالد عابد نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں