بغداد ایئرپورٹ پر پھنسے 688 پاکستانی زائرین کی وطن واپسی کاعمل مکمل

بغداد ایئرپورٹ پر پھنسے 688 پاکستانی  زائرین کی وطن واپسی کاعمل مکمل

لاہور،کراچی(نیوز رپورٹر،آئی این پی، سٹاف رپورٹر)بغداد ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانی زائرین کی واپسی کا عمل مکمل کرلیا گیا ، دو پروازوں کے ذریعے 688 پاکستانی زائرین کو وطن واپس لایا گیا، پاسپورٹ گم ہونے کے باعث زائرین ایئرپورٹ پر پھنس گئے تھے ۔

عراق میں بغداد ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانی زائرین کی پہلی پرواز 300 افراد کو لے کر ہفتے کی صبح کراچی پہنچی جبکہ دوسری پرواز ہفتے کی دوپہر  بقیہ مسافروں کو لے کر کراچی پہنچی۔ گورنر سندھ سے رکن قومی اسمبلی عبد الحمید نے ملاقات کی اور عراق میں پھنسے افراد کی وطن واپسی کی کاوشوں پر گورنرکا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں