زلفی بخاری کی جائیداد ضبطی کیلئے نیب کی عدالت میں درخواست

زلفی بخاری کی جائیداد ضبطی کیلئے نیب کی عدالت میں درخواست

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )قومی احتساب بیورو نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا۔

گزشتہ روز سپیشل پراسیکیوٹر نے زلفی بخاری کے خلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں درخواست دائر کی ، عدالت سے استدعا کی گئی زلفی بخاری عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے کے بجائے جان بوجھ کر رو پوش ہوگئے ہیں۔ مسلسل عدم حاضری پر زلفی بخاری کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ زلفی بخاری کی اسلام آباد میں سات کنال اور اٹک میں 1300 کنال اراضی ضبط کرنے کا حکم دیا جائے ، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے نیب کی درخواست پر9 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کردیا۔ زلفی بخاری نیب ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے شریک ملزم ہیں ۔ مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے انہیں اشتہاری ملزم قرار دے رکھا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں