اوریا مقبول کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس

اوریا مقبول کی درخواست  ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی سیشن کورٹ نے کالم نگار اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کو نوٹس جاری کر کے ان کے خلاف مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

اوریا مقبول جان نے میاں علی اشفاق اور رانا معروف ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست  دائر کی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے بے بنیاد جواز بنا کر گرفتار کیا، ایف آئی اے نے اوریا مقبول جان کیخلاف ٹوئٹ کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا ۔مزید کہا گیا ہے کہ مقدمے کے حقائق قانون کے برعکس ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اوریا مقبول کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے ۔عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر کے اوریا مقبول جان کے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا اور وکلا کو بھی 3 ستمبر کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں