42دن کا لرنر پیریڈ ختم ،موٹرسائیکل لائسنس فوری بنیں گے

42دن کا لرنر پیریڈ ختم ،موٹرسائیکل لائسنس فوری بنیں گے

لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ موٹرسائیکل لائسنس کے لئے اب لرنرپرمٹ کے بعدانتظار نہیں کرناپڑے گا۔۔۔

 محدود مدت کے لئے موٹرسائیکل لائسنس کے لئے 42یوم کالرنرپیریڈ ختم کیاجارہاہے ،اب لرنر پرمٹ کے ساتھ ہی شہری ٹیسٹ دیکر لائسنس حاصل کرسکتے ہیں، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔سی ٹی اولاہورعمارہ اطہرکا کہناتھا کہ شہری موٹرسائیکل کا لائسنس ایک، دو،پانچ سال تک کا بنوا سکتے ہیں، شفافیت کویقینی بنانے کے لئے لائسنس سنٹرزمیں کیش ہینڈلنگ کومکمل طورپرختم کردیاگیا۔شہری لائسنس کے حصول کے لئے صرف شناختی کارڈکے ہمراہ تشریف لائیں،ڈرائیونگ لائسنس کے تمام مراحل کی آڈیو،ویڈیو ریکارڈنگ کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں