کوئی شک نہیں بنگلادیش نے اچھا کھیلا ہے : جیسن گلیسپی

کوئی شک نہیں بنگلادیش نے اچھا کھیلا ہے : جیسن گلیسپی

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں بنگلادیش نے اچھا کھیلا ہے ۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے دن کے کھیل سے متعلق گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کنڈیشنز اور پچ دیکھتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ کے لیے بولنگ کمبینیشن بنایا۔ پہلے ٹیسٹ کو دیکھتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ کے لیے کھلاڑیوں کو منتخب کیا ، شاہین آفریدی چند چیزوں پر کام کریں، ہمیں فاسٹ بولر مکمل فٹ اور پرفارمنس دیتے ہوئے چاہیے ۔ شاہین آفریدی تینوں فارمٹس کے کھلاڑی ہیں، ہمیں ایسی ٹیم بنانی ہے جو کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے اپنی بہترین پرفارمنس دے ۔ صرف چند کھلاڑیوں پر ہی ٹیم کو انحصار نہیں کرا سکتے ، میں کنڈیشنز سے خوش ہوں، ان سے کوئی مسئلہ نہیں۔ ہمیں معلوم ہے ہم نے اچھی بولنگ نہیں کی، ہم بہتر بولنگ کرسکتے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں