دھونی نے میرے بیٹے کا کیرئیر تباہ کیا:والد یووراج سنگھ

دھونی نے میرے بیٹے کا کیرئیر  تباہ کیا:والد یووراج سنگھ

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے ایک بار پھر سابق کپتان ایم ایس دھونی پر وار کرتے ہوئے کہا ہے ۔۔

کہ دھونی ایک بڑ اکرکٹر ہے لیکن اس نے میرے بیٹے کے ساتھ جو کیا وہ کبھی معاف نہیں کروں گا۔ ایم ایس دھونی نے میرے بیٹے کا کیرئیر تباہ کیا، میں اُنہیں کبھی معاف نہیں کروں گا، دھونی کو شیشے میں اپنا چہرہ دیکھنا چاہیے اب سب کچھ سامنے آرہا ہے ، یہ کبھی معاف نہیں کیا جا سکتا۔

 ، میں نے اپنی زندگی میں دو چیزیں نہیں کیں جس نے کوئی کام غلط کیا ہو اسے کبھی معاف نہیں کیا اور دوسرا کبھی گلے نہیں لگایا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں