گورنر پنجاب کی خوشدامن اور چودھری نثار کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

گورنر پنجاب کی خوشدامن اور چودھری نثار کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

اسلام آباد ،راولپنڈی ،لاہور(سٹاف رپورٹر، نیوز رپورٹر )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی خوشدامن اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں۔

مرحومہ کو قصبہ ملال تحصیل فتح جنگ کے آبائی قبرستان  میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم ،سپیکر ،بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنماؤں راجہ پرویز اشرف،سید حسن مرتضیٰ،شہزاد سعید چیمہ،رانا جواد اور دیگر نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔مرحومہ سردار احسن خان ملال اور سردار محمد علی نیشنل بینک فتح جنگ کی والدہ اور سردار فیضان حیدر خان کی نانی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں