لاہور پولیس قتل کے 550 اشتہاری پکڑنے میں ناکام

لاہور پولیس قتل کے 550 اشتہاری پکڑنے میں ناکام

لاہور ( مدثر حسین سے )لاہور پولیس قتل کے 550 اشتہاری پکڑنے میں ناکام ،ملزم قتل کے مدعیوں کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں دینے لگے ۔

سٹی ڈویژن میں100مقدمات کے 146 اشتہاری لاہور پولیس کی پہنچ سے دور ہیں ۔ دوسرے نمبر پر کینٹ ڈویژن کے 73 مقدمات کے 106اشتہاری دندناتے پھر رہے ہیں۔ تیسرے نمبر پر صدر ڈویژن میں60 مقدمات کے 86اشتہاریوں آزاد ہیں ۔ چوتھے نمبر پر ماڈل ٹائون 59 مقدمات کے  85اشتہاری موجود ہیں ۔ پانچویں نمبر پر اقبال ٹائون میں 51مقدمات کے 77 اشتہاری وبال جان بنے ہوئے ہیں۔ سول لائن میں35 مقدمات کے 50اشتہاریوں کو پولیس گرفتار نہیں کر سکی ۔ خطرناک اشتہاریوں کی وجہ سے مدعی بھی خوف کا شکار ہیں ۔ یہ اشتہاری مدعیوں کو قتل کی دھمکیاں اور پیروی سے باز رہنے کی بھی دھمکیاں دے رہے ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے پولیس افسروں کو مقتولین کے اہل خانہ سے مل کر ان اشتہاریوں کو پکڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔سی سی پی او نے ڈی ایس پیز کو احکامات دئیے ہیں کہ خطرناک اشتہاریوں کے لیے سپیشل ٹیمیں بنائی جائیں اور ان کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں