مذاکرات کامیاب ،دھرنا ختم یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین آج سے کام پر

مذاکرات کامیاب ،دھرنا ختم  یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین آج سے کام پر

اسلام آباد (نامہ نگار ،نیوز ایجنسیاں )وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو بند نہ کرنے کی یقین دہانی کے بعد ملازمین کا اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم ہوگیا۔۔۔

مظاہرین واپس گھروں کو چلے گئے ،ملازمین نے آج سے ڈیوٹی شروع کرنے کا اعلان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت اور کارپوریشن کے وفد کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے ۔ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا حکومت کی جانب سے کوئی یکطرفہ اقدام نہیں کیا جائے گا، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں، سرکاری ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا، قبل ازیں کارپوریشن کے وفد نے وفاقی وزیر رانا تنویر سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے ، شفافیت لانے کے لئے سبسڈی کا نیا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں