پی ڈبلیو ڈی کی بند ش ،ملازمین کا احتجاج، اسلام آباد میں دھرنا

پی ڈبلیو ڈی کی بند ش ،ملازمین کا احتجاج، اسلام آباد میں دھرنا

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )پاک پی ڈبلیو کے ملازمین نے حکومتی فیصلے کے خلاف سری نگر ہائی وے پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا جس میں مختلف تنظیموں کی قیادت نے شرکت کی۔۔۔

 جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری اظہار یکجہتی کیلئے پہنچ گئے ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کی خدمات ہمارے سامنے ہیں پسماندہ صوبوں میں خطرات کے باوجود اپنے فرائض سر انجام دئیے ۔ عبدالغفورحیدری نے کہاکہ اس وقت چالیس سے پینتالیس فیصد لوگوں خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پی ڈبلیو ڈی کی بندش کے فیصلے کو واپس لے ،ورنہ جے یو آئی پاک پی ڈبلیو ڈی کے احتجاج کا حصہ بن کر ملک بھر میں احتجاج کا فیصلہ کریگی ،ملازمین کا ہر فورم پر ساتھ دینگے ۔حکمران اثاثے بیچ رہے ہیں، حکمران ٹیکس اور بجلی کے بل بڑھارہے ہیں لیکن پھر بھی آئی ایم ایف سے جان نہیں چھڑا سکتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں