آئی جی کو سابق چالانوں کا بھی حساب دینا ہوگا :ہائیکورٹ

آئی جی کو سابق چالانوں کا بھی حساب دینا ہوگا :ہائیکورٹ

لاہور (کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے منشیات کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جب پوچھیں تو آئی جی کی جانب سے جواب آتا ہے کہ وہ کچے کے علاقے میں گئے ہیں۔۔۔

ابھی پانچ منٹ میں بلوا لیں تو کہیں گے کہ وہ کچے کے علاقے میں جا رہے ہیں ۔آئی جی کو سابق چالانوں کا بھی حساب دینا ہو گا ۔چیف جسٹس نیلم نے ہدایت کی کہ آئی جی پنجاب پرسوں ریکارڈ سمیت یہاں ہوں عدالت نے آئی جی پنجاب کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے منشیات کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ پراسیکیو ٹر جنرل پنجاب فرہاد علی شاہ نے عدالت کو بتایا کہ چالان جمع نہ ہونے والے تین لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کی گئی ہیں۔ عدالت نے آئی جی پنجاب کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ آئی جی پنجاب اس بارے میں ریکارڈ جمع کروائیں وہ جب آئی جی بن گئے ہیں تو انہیں سابقہ چالانوں کا بھی حساب دینا ہوگا ۔چیف جسٹس نیلم نے حکم دیا آئی جی پنجاب پرسوں ریکارڈ سمیت یہاں ہوں، عدالت نے کارروائی چار ستمبر تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں