بوڑھا بیٹوں کی بجائے زمین تحفہ میں کیوں دیگا؟چیف جسٹس

بوڑھا بیٹوں کی بجائے زمین تحفہ میں کیوں دیگا؟چیف جسٹس

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے 75 سالہ مرحوم شخص کے 2 بیٹوں کو جائیداد سے محروم رکھنے کے خلاف اپیل خارج کر دی۔

جائیداد کی تقسیم سے متعلق کیس میں چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا 75 سال کے بوڑھے شخص کے مرنے کے بعد زمین تنازع پر مقدمہ بازی کی گئی۔چیف جسٹس نے کہا ایک 75 سال کا بوڑھا شخص دو بیٹوں کے بجائے زمین کسی اور کو تحفے میں کیوں دے گا؟ خدا کا خوف کریں، ہمیں پتہ ہے مقدمہ بازی کیسے ہوتی ہے ،ایسے بے بنیاد اور من گھڑت مقدمہ بازی کے باعث عدالتوں کا وقت ضائع ہوتا ہے ، بے بنیاد مقدمہ بازی سے زیر التوا مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔بعدازاں سپریم کورٹ نے 75 سالہ مرحوم شخص کے 2 بیٹوں کو جائیداد سے محروم رکھنے کے خلاف اپیل خارج کر دی۔واضح رہے کہ 2006 میں جائیداد کے تنازع پر دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں