وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف  سے چینی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (نامہ نگار)وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ نے ملاقات کی، وزیر اعظم نے کہا کہ پاک چین دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے۔۔۔

چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے ، پاک چین سٹریٹجک تعلقات میں مسلسل بہتری اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اپ گریڈیشن کے لئے مل کر کام کرنے کا چینی قیادت کا ویژن لائق تحسین ہے ، پاک چین دوستی دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی امن اور ترقی کیلئے ناگزیر ہے ۔ پاکستان چین کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، جدید زراعت و دیگر شعبوں میں اشتراک کے فروغ کا خواہاں ہے ،ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں