پراپرٹی کی خریداری:ایف بی آر نے ڈویلپرز اور بلڈرز پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی

پراپرٹی کی خریداری:ایف بی آر نے ڈویلپرز اور بلڈرز پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ڈویلپرز اور بلڈرز پر پراپرٹی کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی،ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس عائد کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

 جس کے مطابق انکم ٹیکس ادا کرنے والوں کیلئے پلاٹ اور مکانات خریدنے پر 3 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جبکہ انکم ٹیکس تاخیر سے ادا کرنے والوں کیلئے پلاٹ اور مکانات خریدنے پر پانچ فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے ۔نان فائلرز کے پلاٹ و مکانات خریدنے پر سات فیصد ڈیوٹی عائد کردی گئی ۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈویلپرز اور بلڈرز خریداری کے وقت یہ ڈیوٹی ادا کرنے کے پابند ہوں گے ۔ ایف بی آر نے پراپرٹی پر ڈیوٹی کی ادائیگی کیلئے مخصوص فارمز بھی جاری کر دئیے ہیں اور تمام ڈویلپرز اور بلڈرز ایف بی آر کے متعلقہ کمشنر کو ماہانہ سٹیٹمنٹ پیش کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں