الیکشن کمیشن :ویب سائٹ پراپ لوڈ انتخابی فارمزکی تصدیق کیلئے ٹیمیں تشکیل

الیکشن کمیشن :ویب سائٹ پراپ لوڈ  انتخابی فارمزکی تصدیق کیلئے ٹیمیں تشکیل

اسلام آباد(دنیانیوز)الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر اپ لوڈ فارم 45، 46، 47، 48 اور 49 کی تصدیق کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدیں،جوسات روزمیں انتخابی فارمزکی تصدیق کرکے رپورٹ کرینگی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے فارمز کی تصدیق کی منظوری دے کر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ٹیمیں پانچ نکاتی ٹی آو آرز کے تحت کام کرینگی ،جن میں مسنگ فارمز 45 اور 46 کی نشاندہی،نہ پڑھے جانے والے انتخابی فارمزکی شناخت شامل ہیں، ٹیمز اس کی بھی تصدیق کریں گی کہ تمام فارمز 47، 48 اور 49 اپ لوڈ کیے گئے ہیں، اس مقصد کے لیے این اے 1 سے 266 تک فارمز کی تصدیق کے ٹیم لیڈر ناصر خان،پی کے 1 سے 115،پی پی 1 سے 297،پی ایس 1سے 120 اور پی بی 1 سے 51 تک کے ٹیم لیڈر کاشف عباس ملک ہوں گے ،جبکہ وقاص ملک تصدیق کے عمل کے لیے سپروائزر اورانچارچ ڈی جی سید ندیم حیدر ہوں گے ،ٹیمز پولنگ اسٹیشن کی لسٹ کے مطابق اپ لوڈ کیے گئے فارم 45 اور 46 کی تصدیق کریں گی،مسنگ فارم 45 اور 46 کی تفصیلات تیار کی جائیں گی،ٹیمز کو اپنا کام 7 روز میں مکمل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں