17ستمبر کو قومی سیرت کانفرنس صدر ، وزیراعظم خطاب کرینگے

 17ستمبر کو قومی سیرت کانفرنس   صدر ، وزیراعظم خطاب کرینگے

اسلا م آباد(اپنے رپورٹرسے )وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام 12ربیع الاوّل بمطابق 17ستمبر کو 49 ویں سالانہ قومی سیرت کانفرنس منعقد ہوگی۔

کانفرنس کے ابتدائی سیشن میں وزیراعظم شہباز شریف جبکہ دوسرے سیشن کے مہمان خصوصی صدر آصف علی زرادر ی ہونگے ،کانفرنس کے دونوں سیشن میں ملک کے نامور علمائے کرام و سکالرز اظہار خیال کریں گے ۔سال 2024 کے مقابلہ کتب سیرت ونعت کے لئے کل164کتابیں موصول ہوئیں جن میں انعام حاصل کرنے والے خوش نصیب افراد کی تعداد 30 ہے جبکہ 118مقالات سیرت موصول ہوئے جن میں انعام حاصل کرنیوالے خوش نصیب افراد کی تعداد33ہے ۔ اس طرح اس سال خوش نصیب انعام حاصل کرنیوالوں کی کل تعداد63 ہو گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں