آئی ایم ایف کا پاکستان میں کنٹری ہیڈ تبدیل

آئی ایم ایف کا پاکستان  میں کنٹری ہیڈ تبدیل

اسلام آباد(آئی این پی)عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے پاکستان میں اپنا کنٹری ہیڈ تبدیل کر دیا۔ذرائع کے مطابق ایستھر پیریز کی جگہ ماہر بیسینی کو پاکستان میں نیا کنٹری ہیڈ تعینات کر دیا گیا۔

 پاکستان کوستمبر کے آخری ہفتہ میں7ارب ڈالر کے قرض کی منظوری کی امید تھی، کنٹری ہیڈ کی تبدیلی کے بعد ستمبر میں بھی قرض پروگرام کی منظوری کا امکان نہیں ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آئی ایم ایف کے نئے کنٹری ہیڈ ماہر بیسینی ترک شہری ہیں ، آئی ایم ایف کے پاکستان میں گزشتہ دو کنٹری ہیڈز کا تعلق سپین سے تھا ۔دونوں کنٹری ہیڈ سپین میں وزارت خزانہ میں خدمات انجام دے چکے تھے ،نئے کنٹری ہیڈ مسٹر بیسینی ترکی کے سنٹرل بینک میں کام کر چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں