ایم این اے سعد اللہ بلوچ کے گھر چھاپہ ، اہلیہ سمیت3 خواتین گرفتار

 ایم این اے سعد اللہ بلوچ کے گھر  چھاپہ ، اہلیہ سمیت3 خواتین گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے سعد اللہ بلوچ کے گھر پر پولیس کا چھاپہ، اہلیہ سمیت تین خواتین کو حراست میں لے لیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق این اے 97 سے پی ٹی آئی کے ایم این اے سعد اللہ بلوچ کی مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں واقع رہائشگاہ پر پولیس نے چھاپہ مارا۔ اس دوران گھر میں موجود ان کی اہلیہ، بیٹی اور خالہ کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے کنجوانی میں ایم این اے کی حویلی پر بھی چھاپہ مارا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں