وزیراعظم ،سپیکرکوکچھ پتہ نہیں،ملک آٹوپر چل رہا:واوڈا

وزیراعظم ،سپیکرکوکچھ پتہ نہیں،ملک آٹوپر چل رہا:واوڈا

اسلام آباد (آئی این پی)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت جمہوریت اور آمریت کا کھیل نہ کھیلے ، اپنی خواتین کا دفاع نہیں کرسکتی تو سائیڈ پر ہوجائے ،پی ٹی آئی والے پہلے گالیاں دیتے ہیں پھر پاؤں پڑ جاتے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ کو اب ایسے لوگوں پر رحم نہیں کرناچاہئے ۔ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا حکومت نے گرفتاریاں کیں اور سپیکرکہتے ہیں مجھے نہیں پتہ ،وزیر اعظم اور آئی جی کہتے ہیں مجھے نہیں پتہ،حکومت نے جو سٹینڈ لیا ہے اس پر اب کھڑی رہے ،آئیں بائیں شائیں نہ کرے ۔سارجنٹ ایٹ آرمز کو سزاکیوں دی گئی ؟۔ وزیر اعظم اور سپیکر کو کچھ نہیں پتہ ملک آٹو پر چل رہا ہے ۔ایک سوال پر فیصل واوڈا نے کہا پی ٹی آئی والے ایک طرف کہتے ہیں فوج سے بات نہیں کریں گے دوسری طرف پاؤں پڑ جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورطویل میٹنگ کرکے گئے ہیں کیک اور پیسٹری کھا کرگئے ہیں ا گلی بار پیٹیزاور ساتھ کریم بھی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں