رمضان شوگر ملز ریفرنس نیب کو واپس بھجوانے کا عمل شروع

رمضان شوگر ملز ریفرنس نیب کو واپس بھجوانے کا عمل شروع

لاہور(اپنے خبر نگار سے )رمضان شوگر ملز ریفرنس کو واپس نیب کو بھجوانے کا عمل شروع ہو گیا ،احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اورسابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی ۔عدالت نے کہا ملزم رمضان شوگر ملز ریفرنس واپس نیب کو بھجوانے کیلئے درخواستیں دائر کریں ۔آئندہ سماعت پر ریفرنس واپس بھجوانے کی درخواستوں پر سماعت ہو گی ۔ملزموں کے وکلا نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ میں نیب ترامیم بحالی کے فیصلہ کے بعد ریفرنس قابل سماعت نہیں ہے ۔احتساب عدالت کو اس ریفرنس کی سماعت کا اختیار نہیں رہا ۔عدالت نے حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حمزہ شہباز کمر کی تکلیف کے باعث پیش نہیں ہو سکتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں