پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسہ کی اجازت ہونی چاہئے ،گورنر پنجاب

پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسہ کی اجازت ہونی چاہئے ،گورنر پنجاب

لاہور ( سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ یہ ملک ہماری غلطیوں کی وجہ اس دھانے تک پہنچ گیا ہے کہ جہاں اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ،ہمارا معاشرہ تباہی کے دھانے پر کھڑا ہے۔

 اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے ان کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، پیپلزپارٹی کی مسلم لیگ ن سے پانچ سال لو سٹوری چلنی چاہیے ۔شاید یہ لو سٹوری عشق میں بدل جائے ،پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے ان کو لاہور میں جلسہ کی اجازت ہونی چاہیے ۔گورنر پنجاب کا گورنر ہاﺅس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو اور نجی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا لوگوں میں قوت برداشت کم ہوتی جا رہی ہے ٹی وی پر لوگ منطق سے بات کرنے کی بجائے ایک دوسرے کو تھپڑ مار رہے ہیں،ہمیں اپنی بات زبردستی نہیں مناوانی چاہئے ،اگر پہلے ہی پتہ چل جائے کہ جج نے کیا فیصلہ دینا ہے تو ملک کیسے چلے گا ،اگر ٹی وی پر اینکر کو دیکھتے ہی پتہ چل جائے کہ یہ فلاں پارٹی کے حق میں ہی بات کرے گا تو یہ وقت کا ضیا ع ہے ،انسان کو دیکھتے ہی پتہ چل جائے کہ یہ کردار کاغازی ہے تو وہی انسان ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں