طیفی بٹ کے بہنوئی کا قتل ،پولیس نے حملہ آور کی شناخت کر لی
لاہور(کر ائم رپو رٹر)طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کا معاملہ،پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے جاوید بٹ پر حملہ کرنے والے کی شناخت کر لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیموں نے رکشہ ٹریس کرکے شوٹر تک رسائی حاصل کی، جاوید بٹ پر فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناختاظہر کے نام سے ہوئی، ملزم اظہر سنت نگر اسلام پورہ کا رہائشی ہے ملزم نے گڑھی شاہو کے رہائشی وجیہہ الحسن سے رکشہ چلانے کے لئے کرائے پر لیا تھا،ملزم رکشہ ساندہ کے علاقے میں ایک رکشہ سٹینڈ پر کھڑا کرتا تھا، جاوید بٹ کے قتل سے 2 روز قبل رکشہ سٹینڈ سے نکالا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اظہر کی تلاش کیلئے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے گئے ہیں اس کی گرفتاری پر جاوید بٹ کے قتل کے پس پردہ محرکات سامنے آئیں گے ۔