پاکستان ،انڈونیشیا کی مشترکہ مشق ایلنگ سٹرائیک IIکا انعقاد
راولپنڈی (خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان اور انڈونیشیا کی مسلح افواج کے درمیان مشترکہ مشق ایلنگ سٹرائیک II نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایلنگ سٹرائیک IIدونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی کیلئے دوسری مشق ہے ۔ایک ہفتہ طویل مشق کا آغاز 8 ستمبر کو ہوا۔ مشق کا مقصد دونوں افواج کے درمیان تجربہ اور تربیتی طریقہ کار کا باہمی فائدہ مند اشتراک تھا جن کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں۔ اختتامی تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ 17 ڈویژن مہمان خصوصی تھے ۔ انڈونیشیا کے دفاعی اتاشی کرنل بوڈی ویرمین نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔فوجیوں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کا مظاہرہ کیا۔