آئی ایم ایف معاہدہ کے چند نکات پر پختو نخوا کو تحفظات

آئی ایم ایف معاہدہ کے چند نکات پر پختو نخوا کو تحفظات

پشاور (آئی این پی )خیبرپختونخوا حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے چند نکات پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔مزمل اسلم نے ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کے کابینہ اجلاس میں قومی مالیاتی معاہدے کے بعض نکات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے ۔

ان کا کہنا تھا صوبائی کابینہ نے تحفظات وفاقی حکومت کو بھیجنے کی ہدایت کی ہے ، تحفظات پر وفاقی حکومت کی وضاحت وزیراعلیٰ کے پی کو پیش کی جائے گی۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ گورنر ہر روز نئے شوشے چھوڑ رہے ہیں کام ان کا کوئی نہیں، گورنر اپنی نوکری بچانے کیلئے چغلی کرنے والا نالائق بچہ بنا ہوا ہے ، ہر روز اپنے لیڈرز کو خوش کرنے کیلئے چغلیاں کرتے پھر رہے ہیں۔گورنر وزیراعظم کو خط ضرور لکھیں مگر ان کو ذمہ داریوں کا احساس بھی دلائیں۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا وفاقی حکومت کو امن و امان کے حوالے سے بیان بازی کے بجائے عملی اقدامات کی تلقین کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں