پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کی پہلی قسط مل گئی

پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کی پہلی قسط مل گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیٹ بینک نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کی جانب سے 7ارب ڈالر کے قرض کی پہلی قسط موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط ایک ارب 2کروڑ 69 لاکھ ڈالر سٹیٹ بینک کو منتقل ہو گئے ۔

 پہلی قسط کی رقم سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 3اکتوبر کے ڈیٹا میں شامل ہوگی ۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں معاشی شرح نمو2.4فیصد تک پہنچ گئی ہے ، افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو اب بھی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جس میں مشکل کاروباری ماحول، کمزورحکمرانی اور محدود ٹیکس بیس شامل ہے ۔سٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی قسط موصول ہونے کے بعدپاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ بھی ہو ا اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 50 کروڑ ڈالر کی سطح سے بلند ہوگئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں