بانی پی ٹی آئی کانام میڈیا پر نشرنہ کرنے کے خلاف درخواست پر پیمرا سے جواب طلب

بانی پی ٹی آئی کانام میڈیا پر  نشرنہ کرنے کے خلاف درخواست  پر پیمرا سے جواب طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کانام میڈیا پر نشرنہ کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی عدالت نے وفاقی حکومت اور پیمراکونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

 جسٹس فاروق حیدر نے سماعت کی درخواست گزار اکمل باری کے وکیل خرم کھوسہ نے دلائل دئیے ۔ درخواست گزار وکیل کا موقف تھا کہ پیمراکی ہدایات پر بانی پی ٹی آئی کا نام میڈیا پر نشر نہیں کیاجارہاہے ۔بانی پی ٹی آئی کانام نشر نہ کیاجانا آئین کے تحت امتیازی سلوک ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں