نواز شریف ، اسحاق ڈار، محسن نقوی، سرفراز بگٹی کی نااہلی کی درخواست پر اعتراض دور کرنے کی ہدایت

نواز شریف ، اسحاق ڈار، محسن نقوی، سرفراز بگٹی کی  نااہلی کی درخواست پر اعتراض دور کرنے کی ہدایت

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈارسابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

 عدالت نے درخواست گزار کو رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کرنے کی ہدایت کردی ۔رجسٹرار آفس کا اعتراض تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر نہیں کی جاسکتی، عدالت نے درخواست گزار کو آفس اعتراض دور کرنے کی مہلت دے دی۔ جسٹس چودھری محمد اقبال نے اشبا کامران کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں