حکومت پی ٹی آئی جلسے کی خود تشہیر کرتی ہے :ـشاہد خاقان

حکومت پی ٹی آئی جلسے کی خود تشہیر کرتی ہے :ـشاہد خاقان

اسلام آباد (آئی این پی )سربراہ عوام پاکستان پارٹی اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت خود پی ٹی آئی کے جلسے کی تشہیر کرتی ہے ،یہ ماننا ہو گا کہ پی ٹی آئی کو عوام کی سپورٹ حاصل ہے ۔

پہلے بھی وکلا تحریک صدرجنرل پرویز مشرف کو ہٹانے کے لئے تھی جج وکیل سب استعمال ہوئے ،ٹرتھ کمیشن بناتو وکلا تحریک کی اصلیت سامنے آجائیگی ۔ شاہد خاقان عباسی نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے بھی ہونے والی وکلا تحریک کا حصہ نہیں بنا کیونکہ مجھے اس کی حقیقت پہلے دن ہی سمجھ آگئی تھی ۔ آئینی ترامیم سب کے سامنے رکھیں کیا عوام اس بات کی اہل نہیں کہ وہ ترامیم کے بارے میں جانے ؟، آئین میں بہت سی ترامیم کی ضرورت ہے ، لیکن جو ترامیم یہ کر رہے وہ نہیں چاہئیں ۔ بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جیل میں انسان کی سوچ بدل جاتی ہے جو خود جیل میں ہے وہ اسٹیبلشمنٹ سے کیا بات کرے گا، اسٹیبلشمنٹ اور بانی پی ٹی آئی طے کر لیں کہ کیا کرنا ہے ،ملک کا پیچھا چھوڑیں، آرمی چیف کی باتوں سے مجھے ایسا لگتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مایوسی والے عناصر ہیں لیکن مایوسی والی باتیں اور بھی بہت سے لوگوں نے کی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں