بانی پی ٹی آئی کوعدالت کے ذریعے رہاکرائینگے :علی محمدخان

بانی پی ٹی آئی کوعدالت کے ذریعے رہاکرائینگے :علی محمدخان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کوعدالت کے ذریعے رہا کرائیں گے ۔دنیا نیوزکے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں کا کہنا تھا۔

 کہ سیاسی تحریک میں تیزی آرہی ہے ، ہم نے پارلیمنٹ میں بھی آوازاٹھائی، جب کوئی جماعت کہے اپنے لیڈر کو باہر نکالیں گے ،مطلب بندوق سے نہیں ہوتا۔ ہم عمران خان کوعدالت کے ذریعے رہا کرائیں گے ،8فروری کو قوم نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔ جعلی حکومت کوقوم پر مسلط کردیا گیا، جعلی حکومت آئینی ترمیم لانا چاہتی ہے ، یہ سپریم کورٹ کا انصاف کا دروازہ بھی ہمیشہ کے لیے بند کرنا چاہتے ہیں، ہم انصاف کا دروازہ بند نہیں ہونے دیں گے ۔ کل ہم نے بغیر لیڈرشپ کے 12 گھنٹے احتجاج کرکے دکھایا، جب عوام نکلتے ہیں توبڑے بڑے درودیوارہل جاتے ہیں، رات کے اندھیرے میں پارلیمنٹ سے ایم این ایزکو اٹھایا گیا، ہمارے ایم این ایز پر پریشرڈالا جارہا ہے ، کیا رات کے دو بجے منہ چھپا کر ترمیم پاس ہوگئی ؟ کیا یہ آئینی ترمیم ہے یا بم ہے جورات کے دوبجے پھوڑنا چاہتے ہیں؟،علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں جسٹس منصورعلی شاہ سے کوئی توقعات نہیں ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں