جنرل ہسپتال میں ہاؤس جاب کرنے والے ڈاکٹرکی لاش گھر سے برآمد
لاہور،کاہنہ (کرائم رپورٹر، نمائندہ دنیا)کوٹ لکھپت کے علاقے میں جنرل ہسپتال لاہور میں ہاؤس جاب کرنے والا نوجوان ڈاکٹر شہبازگھر میں مردہ حالت میں پایا گیا ۔
پولیس کے مطابق راجن پور کا رہائشی نوجوان ڈاکٹر جنر ل ہسپتال میں فرائض انجام دے رہاتھااور ہسپتال کے عقب میں واقع زبیرکالونی میں کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر تھا ،مالک مکان محمد علی گزشتہ صبح وہاں آیا اور دروازہ کھٹکایا،کوئی جواب نہ ملنے پر اس نے 15پر کال کردی ۔پولیس دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو ڈاکٹر مردہ حالت میں پڑا تھا اور اسے ڈرپ لگی ہوئی تھی ۔