ملک ٹریک پر آنے کا کریڈٹ جمہوری نظام نہیں فوج کا ہے : واوڈا

ملک ٹریک پر آنے کا کریڈٹ  جمہوری نظام نہیں فوج کا ہے : واوڈا

اسلام آباد(آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آج ملک میں جو سرمایہ کاری آرہی ہے ، ملک ٹریک پر آنے کا کریڈٹ جمہوری نظام نہیں فوج کا ہے ، آئی پی پیز نے عوام کا خون چوسا ، یہ پرانے سیاستدانوں اور بچوں کے ہیں۔

ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے کس منہ سے جمہوریت کی بات کرتے ہیں؟ سیاست اور سیاستدان اس ڈگر پر آچکے ہیں، جب آپ اپنی چیزیں بیچنے کیلئے تیار ہوں، پھر ملک ، سلامتی اور جمہوریت کی بکواس کرہی نہیں سکتے ۔ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ نظام چلے گا یا نہیں چلے گا یہ سب بات کرتے ہیں لیکن کبھی کسی نے بہتری کی بات کی؟اس نظام کی اگر بات کروں تو میری ایک کروڑ سے 10 کروڑ تک بولی لگا دیں۔فوج نے ڈالر کو ریورس کرایا اور باندھ کے رکھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں