پاکستانی بینڈ کا بنگلا دیش میں کنسرٹ ہجوم بے قابو ،فوج بلاناپڑی
ڈھاکا(شوبزڈیسک )پاکستانی بینڈ کے 14 سال بعد بنگلادیش میں کنسرٹ کے دوران ہجوم کو کنٹرول کرنے کیلیے فوج بلانی پڑ گئی۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا میں ‘لیجنڈز آف دی ڈیکیڈ’ نامی کنسرٹ میں مقامی بینڈز کے ساتھ پاکستانی بینڈ جل نے بھی پرفارم کیا۔ بارش کے باعث کنسرٹ ڈھاکا ارینا سے بدل کر ایک مال میں رکھا گیا۔کنسرٹ کے مقام پر گنجائش سے زیادہ لوگ آ گئے جس سے شدید بدنظمی ہو گئی۔ ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے فوج کو بلانا پڑا۔