وزیر تعلیم رانا سکندر سے ہونہار بچے حیدر کی ملاقات،وزیر بننے کی خواہش پرساتھ بٹھا کر اجلاسوں کی صدارت
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے سوشل میڈیا پر پولیس کے ساتھ مکالمے میں وائرل ہونے والے بچے حیدر نے ملاقات کی۔ رانا سکندر نے بچے کے پراعتماد لہجے کو سراہا اور اسکے سکول، سہولیات اور اساتذہ بارے دریافت کیا۔
و ہ حیدر کو اپنی گاڑی پر دفتر لے گئے اور ساتھ بٹھا کر مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کی۔ حیدر کے وزیر بننے کی خواہش پر رانا سکندر حیات نے بچے کی حوصلہ افزائی کی اور محنت سے تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی۔ حیدر کو ذاتی جیب سے تعلیم و تحقیق کیلئے موبائل خرید کر دیا اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا وعدہ بھی لیا۔ اس موقع پر وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں کے بچوں کو ایسا ہی پراعتماد بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سرکاری سکولوں کا معیار نجی سکولوں کے برابر لے کر آئیں گے ۔