اعلیٰ تعلیم کے دروازے کیسے بند کیے جا سکتے ہیں:ہائیکورٹ
لاہور( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے سپر سپیشلائزیشن ٹریننگ ختم کرنے کیخلاف درخواست پر پی ایم ڈی سی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ۔
جسٹس احمد ارشد ندیم نے عمیر اصغر کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر ا نور نے دلائل دئیے کہ پی ایم ڈی سی نے ماہر ڈاکٹر بننے کیلئے سپر سپیشلائزیشن ٹریننگ ختم کر دی ہے ، یہ اقدام قابلیت کو روکنے کے مترادف ہے ،ملک میں پہلے ہی ماہر ڈاکٹرز کی کمی ہے ،ماہر ڈاکٹر بننے کیلئے یہ ٹریننگ بڑی اہمیت کی حامل ہے ، اس اقدام سے قابل اور ماہر ڈاکٹر نہیں بن سکیں گئے ، استدعا ہے کہ پی ایم ڈی سی کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیکرعدالت سپر سپیشلائزیشن ٹریننگ جاری رکھنے کا حکم دے ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پہلے ہی ماہر ڈاکٹرزکی کمی ہے ،یہ چاہتے ہیں کوئی ماہر ڈاکٹر نہ بنے ،کسی بھی شخص کیلئے اعلیٰ تعلیم کے دروازے کیسے بند کیے جا سکتے ہیں،بنیادی حقوق کیخلاف قوانین کیسے بن سکتے ہیں ۔