جہاں روکا وہاں دھرنا ہو گا

 جہاں روکا وہاں دھرنا ہو گا

پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا کہ ہم حکومت کا ظلم برداشت کرلیں گے ، حکومت جہاں روکے گی وہیں پر دھرنا ہو گا ۔

تحریک انصاف کی حکومت آئی تو احتساب ہوگا۔وفاقی دارالحکومت میں ڈی چوک پر پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لئے حکومتی اقدامات پر ردعمل میں شوکت یوسف زئی نے کہا کہ اگر یہ سڑکیں بند نہ کریں تو ایک جگہ پر احتجاج ہوجائے گا ، انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کون ہے جو پورے پاکستان کا مالک بنا ہوا ہے ،ہماری قربانیاں جمہوریت کے لئے ہیں، کارکنوں کو پرامن رہنے کی تلقین کر دی گئی ، فسطائی حکومت جتنا بھی ظلم کرلے ہم برداشت کر لیں گے ۔سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ حکومت کنٹینر لگا کر راستے بلاک نہ کرتی تو شام تک دھرنا ختم کر کے لوگ واپس گھروں کو چلے جاتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں