بلاول کے حالیہ بیان کی وضاحت

بلاول کے حالیہ بیان کی وضاحت

کراچی (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے وضاحتی بیان میں کہا ہے میڈیا کے مختلف حلقوں میں چیئرمین بلاول بھٹو کی بلوچستان میں کی گئی حالیہ تقریر کے حوالے سے کچھ دعووں کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے اور ان کا غلط مفہوم لیا گیا ہے ۔

بلاول بھٹو کے ترجمان کی حیثیت سے میں واضح طور پر ان تمام باتوں کو مسترد کرتا ہوں جن میں یہ کہا گیا ہے کہ انہوں نے کسی فرد یا ادارے پر بدعنوانی کا الزام لگایا۔بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ، بلوچستان میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دوبارہ اس بات پر زور دیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے ورلڈ بینک کے قرضے کے برابر حصہ دینے کے اپنے وعدے کو پورا کرنا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں