کھجور سے زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا

کھجور سے زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا

کراچی (بزنس رپورٹر ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کھجور کی پیداوار اور برآمدات بڑھا کر بہترین زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔

جبکہ گورنر سندھ کہتے ہیں کہ عالمی تجارت میں اپنا حصہ حاصل کرنے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے ،کھجور کی برآمدات 5 ارب ڈالر تک لے جائی جاسکتی ہیں۔کراچی ایکسپو سینٹر میں وفاقی وزارت تحفظ خوراک اور متحدہ عرب امارات کے اشتراک سے منعقدہ انٹرنیشنل ڈیٹ پام فیسٹیول 2024 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کھجور عالمی سطح پر اہم فصلوں میں سے ایک ہے ، پاکستان کھجور کی کاشت اور کل پیداوار کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر اور مقدار کے لحاظ سے تیسرا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں