فردوس شمیم پولیس کو دیکھ کر بھاگ نکلے ، اہلکار پیچھے دوڑتے رہے

 فردوس شمیم پولیس کو دیکھ کر بھاگ نکلے ، اہلکار پیچھے دوڑتے رہے

اسلام آباد(آئی این پی)احتجاج کے لیے ڈی چوک جانے والے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی پولیس سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ، اہلکار ان کی گاڑی کے پیچھے دوڑتے رہے ۔

 تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم ایکسپریس چوک پہنچے پولیس گرفتار کرنے کیلئے بڑھی تو فردوس بھاگ نکلے ۔پولیس جیسے ہی ان کی جانب بڑھی وہ فوراً گاڑی میں بیٹھے اور گاڑی تیزی کے ساتھ روانہ ہوگئی، انہیں گرفتار کرنے کے لیے آئے پولیس اہلکار بھاگتے ہی رہے ایکسپریس چوک میں بھاری نفری کی تعیناتی کے باوجود وہ آسانی کے ساتھ نکل گئے ۔یادرہے فردوس نقوی نے پولیس کو گرفتار کرنے کا چیلنج بھی دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں