علیمہ اور عظمیٰ خان کی بازیابی کیلئے بیلف مقرر،7اکتوبرکو رپورٹ طلب
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور ڈاکٹر عظمٰی کی بازیابی کیلئے بیلف مقرر کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
دوران سماعت وکیل نے دلائل دئیے کہ علیمہ خان اور عظمی ٰخان کو ایک روز قبل ڈی چوک سے حراست میں لیاگیا لیکن کسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیا اور نہ کسی مقدمے کا بتایا گیا ۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے فہیم داد کو بیلف مقرر کرتے ہوئے 7 اکتوبر کو بیلف رپورٹ طلب کرلی۔