حکومت کو دسمبر تک ختم ہوتے دیکھ رہا ہوں، اسد قیصر

حکومت کو دسمبر تک ختم ہوتے  دیکھ رہا ہوں، اسد قیصر

اسلام آ باد (آئی این پی )سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ آئینی ترامیم کے لیے ہمارے ارکان کو 12 کروڑ روپے تک کی آفر ہوچکی۔۔۔

میں حکومت کو دسمبر تک ختم ہوتے دیکھ رہا ہوں اور وفاقی حکومت ختم ہونے کی کئی وجوہات ہیں۔ ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا وانا کے ایم این اے کو بھی خریدانے کے لیے ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی ۔جلد بازی میں کوئی بھی ترمیم نہیں کرنے دیں گے ۔ کسی بھی غیر قانونی ترامیم کی بھرپور مزاحمت کریں گے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ترامیم کا مسودہ ہمارے سامنے رکھیں، اس کا جائزہ لیں گے ۔ بلاول بھٹو سے بھی کہتا ہوں کہ جلد بازی میں کوئی غلط فیصلہ نہ کریں۔ بانی پی ٹی آئی کے واضح احکامات تک ہم احتجاج جاری رکھیں گے ۔ نئے چیف جسٹس کا جلداعلان ہونا چاہیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں