وزیراعلیٰ پختونخوا کا کردار کسی فلمی ولن سے کم نہیں:امیر مقام

 وزیراعلیٰ پختونخوا کا کردار کسی فلمی ولن سے کم نہیں:امیر مقام

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران و صدر مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے تمام پختونوں کو بدنام کیا۔۔۔

 یہ پختونوں کا شیوا نہیں کہ اپنے ساتھیوں کو چھوڑ کر یوں بھاگ جائے ، کوئی بھی دلیر لیڈر اپنے کارکنوں کو ایسے اکیلے چھوڑ کر نہیں بھاگتا، وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا نے پختون روایات کا بھی مذاق اڑایا، علی امین گنڈا پور چھپ اور بھاگ جانے پر اپنے کارکنوں سے معافی مانگیں۔وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کا کردار کسی فلمی ولن سے کم نہیں۔اڈیالہ جیل کے قیدی کو رہا کروانے نکلنے والا لیڈر خود ہی سب کو چھوڑ کر بھاگ گیا ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی مسلسل پاکستان مخالف ایجنڈے پر کام کر رہی ہے ، خیبر پختونخوا کے وسائل کو مزید وفاق کے خلاف توڑپھوڑ اور جلائو گھیرائو کے لئے استعمال کئے جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں