فلسطینیوں کی نسل کشی پر دنیا کی بے حسی سنگین المیہ،حمزہ شہباز

فلسطینیوں کی نسل کشی پر دنیا کی بے حسی سنگین المیہ،حمزہ شہباز

لاہور(آئی این پی )سابق وزیراعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے کہا ہے فلسطینیوں کی نسل کشی پر دنیا کی بے حسی ایک سنگین انسانی المیہ ہے۔

یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا غزہ پر صیہونی ریاست کی بربریت کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے ، 41 ہزار سے زائد افراد کو شہید کیا گیا، معصوم بچوں اور عورتوں سمیت پناہ گزین کیمپوں کے مکینوں کو بھی موت کے گھاٹ اتارا گیا۔انہوں نے کہا اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی اب لبنان اور خطے کے دوسرے ممالک تک پھیل چکی ہے ۔سابق وزیراعلیٰ نے کہا اسرائیل اپنے جنگی جرائم سے تاریخ کے سیاہ ترین باب تحریر کر رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں