گنڈاپور کی اپنے ضلع میں حکومتی رٹ نظر نہیں آ رہی، میاں افتخار

گنڈاپور کی اپنے ضلع میں حکومتی رٹ نظر نہیں آ رہی، میاں افتخار

پشاور(آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کی صوبائی کابینہ کا اجلاس باچا خان مرکز میں صوبائی صدر میاں افتخار حسین کی زیر صدارت ہواجس میں پختونخوا کے وسائل کو پی ٹی آئی کے جلسوں، جلوسوں اور دھرنوں میں خرچ کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں افتخار حسین نے کہا کہ وزیراعلٰی کے اپنے آبائی ضلع میں شام کے بعد حکومتی رٹ تک نظر نہیں آتی۔ صوبائی حکومت نے اپنے ذاتی مفادات کیلئے صوبے کو تباہی سے دوچار کردیا ۔ حکومت کو صوبے کے اصل مسائل سے کوئی سروکار نہیں ۔ ایک فرد واحد کیلئے پورے صوبے کو کھیل کا میدان بنا دیا گیا ہے ۔ میاں افتخار نے کہا کہ پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خطرناک حد تک مخدوش ہے ۔ صوبائی حکومت حالات کو قابو میں کرنے کیلئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کرے ۔ صوبائی حکومت وفاق پر چڑھائی کے بجائے صوبے کی بجلی کا مقدمہ کیوں پیش نہیں کررہی؟ صوبائی حکومت ڈراموں کے بجائے وفاق کے ساتھ آئی پی پیزکے مہنگے بجلی بلوں پربات کرے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں