ہمیں مسئلہ فلسطین پر مذمتوں سے آگے بڑھنا ہو گا، سعید غنی

ہمیں مسئلہ فلسطین پر مذمتوں  سے آگے بڑھنا ہو گا، سعید غنی

کراچی (خبر ایجنسیاں) پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر اب ہمیں مذمتوں سے آگے بڑھنا ہوگا۔ پیپلز پارٹی کے تحت یوم یکجہتی فلسطین پر کلفٹن تین تلوار پر مظاہرہ کیا گیا۔

سیکڑوں خواتین اور مرد کارکنان ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم تھامے ہوئے تھے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے ۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ اسرائیلی دہشت گردی پر دنیا کی بڑی طاقتیں خاموش ہیں، ہم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں، دنیا میں کہیں بھی چھوٹا واقعہ ہو تو فوراً مذمت کی جاتی ہے ، مگر فلسطین کے معاملے پر امریکہ سمیت تمام بڑے ممالک خاموش ہیں، جب تک کوئی بڑا اور اجتماعی فیصلہ نہیں ہوگا تب تک اسرائیل کو نہیں روکا جاسکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں